کھانا پکانا نہیں آتا تھا اس لئے شرمیلا ٹائیگور نے نواب شوہر کو شیف کیسے بنایا؟

image

"ایک بار میرے شوہر نے مجھ سے کہا کہ میں روزانہ تین مرتبہ کچن جایا کروں تو میں نے انھیں کہا کہ ٹائیگر یہ تو بڑا مشکل ہوگا. میں تو صرف یہ ہی کہتی رہوں گی کہ کچن میں یہ نہیں ہے، وہ نہیں ہے۔ اس سے اچھا ہے کہ میں کچن میں جاؤں ہی نہ"

یہ کہنا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹائیگور کا جن کی شادی بھارت کے نواب منصور علی خان پٹودی سے ہوئی تھی. البتہ شوہر کے انتقال کے کئی برس بعد شرمیلا نے اپنے میاں کے متعلق ایک دلچسپ قصہ سنایا.

شرمیلا نے بتایا کہ ان کے ہر بار انکار کرنے پر منصور علی خان پٹودی نے ہار مان لی اور خود کھانا بنانا شروع کر دیا. میں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ منصور کھانوں کی ترکیب معلوم کرنے کےلیے لوگوں کو فون کرتے اور کوکنگ ویڈیوز دیکھتے۔

پھر ایک بار جب میں لندن میں تھی وہاں کسی نے فون کرکے منصور علی خان کے پکائے ہوئے کھانوں کی تعریف کی۔ پھر مجھے احساس ہوا کہ میری چالاکی نے شوہر کو بہترین شیف بنا دیا ہے.

You May Also Like :
مزید