ایسی بیوی چاہتا تھا جو۔۔ شیری شاہ سے شادی کیوں کی؟ شمعون عباسی کی تیسری شادی سے جڑے وہ راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

"میں نے شمعون عباسی کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا"

یہ انکشاف کیا ہے ماضی کی مشہور اداکارہ اور شمعون عباسی کی اہلیہ شیری شاہ نے جنھوں نے حال ہی میں اپنے شوہر کے ساتھ "شو ٹائم ود رمیز راجہ" میں شرکت کی اور پہلی بار اپنے اور شمعون عباسی کی شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی.

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ "شیری شاہ سے شادی کرکے اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں. میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کلچر کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا کیونکہ اس سے مجھے گھبراہٹ محسوس ہوتی تھی۔ میں نے اپنی زندگی میں کئی بار گھر بسانے کی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام ہوا لیکن پھر شیری میری زندگی میں آئیں. ہم دونوں پہلے ہی بہت اچھے دوست تھے۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے شمعون عباسی نے مزید بتایا کہ میں ہمیشہ سے ایسا ہمسفر چاہتا تھا جو میرے مسائل کو بیوی کے بجائے ایک دوست کے طور پر سمجھ سکے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر، اداکار اور پروڈیوسر شمعون عباسی کی پہلی شادی جویریہ عباسی سے ہوئی تھی جبکہ انھوں نے دوسری شادی حمائمہ ملک سے کی تھی. ان دونوں شادیوں کا انجام طلاق کی صورت میں ہونے کے بعد شمعون نے تیسری شادی شیری شاہ سے کی.

You May Also Like :
مزید