کفالتِ یتامیٰ اور الخدمت فاؤنڈیشن کا کردار

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے جو بغیر کسی تفریق ، رنگ، نسل، علاقہ، صوبہ، مسلک، مذہب اور زبان کے خدمت انسانی کے لیے صف آراء ہے۔ ضلع بھکر میں ثناء اللہ اعوان سے لے کر ملک خضر حیات چھینہ تک کے دورانیہ کا چونکہ خود عینی شاہد ہوں، لہذا میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ سیلاب زدگان کی بحالی سے لے کر کفالت یتامیٰ تک کا سفر انتہائی کٹھن اور طویل ضرور ہے مگر اس تنظیم کے ذمہ داران کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ جذبہ انسانی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے جو بغیر کسی تفریق ، رنگ، نسل، علاقہ، صوبہ، مسلک، مذہب اور زبان کے خدمت انسانی کے لیے صف آراء ہے۔ ضلع بھکر میں ثناء اللہ اعوان سے لے کر ملک خضر حیات چھینہ تک کے دورانیہ کا چونکہ خود عینی شاہد ہوں، لہذا میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ سیلاب زدگان کی بحالی سے لے کر کفالت یتامیٰ تک کا سفر انتہائی کٹھن اور طویل ضرور ہے مگر اس تنظیم کے ذمہ داران کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ جذبہ انسانی کے ساتھ میدان میں موجود ہیں۔ بیواؤں اور غرباء تک ان کے گھروں میں راشن پہنچانا، معذور افراد کے لیے وہیل چیئر اور ان کی تعلیم کا بندوبست کرنا حقوق العباد کی زندہ اور روشن مثالیں ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ضلع بھکر میں مختلف شعبہ ہائے میں 3 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 91 روپے خرچ کیے ہیں۔ یہ عوام اور مخیر حضرات کا الخدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد ہے جس کی بدولت اتنی خطیر رقم حقداروں تک پہنچ پائی ہے۔ یہ بات بھی حقیقت ہے کہ الخدمت فاونڈیشن نے عوام کی طرف سے دیے گے عطیات بلا تفریق اور خدمت دیانت کے ساتھ اور امداد مستحق تک کے سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع میں 145 یتیم بچوں و بچیوں کی کفالت اور ان کے تعلیمی اخراجات پر 1 کروڑ سے زائد خرچ کیے ہیں۔

اسی طرح ضلع کے 200 مستحق ذہین طلبا و طالبات کو میڈیکل کالجز، انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلے اور ایک کروڑ روپے کے تعلیمی سکالرشپ دیے ہیں۔ الخدمت کی خدمت کا سلسلہ یہیں نہیں رُکا بلکہ مستحق معذور افراد و خواتین جن کا تعلق ضلع کے قرب و جوار کے علاقوں سے ہے اُن میں 37 لاکھ روپے کی وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں۔ 200 مستحق گھرانوں میں 10 لاکھ روپے کے سردیوں کے گرم بستر ، مختلف سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات میں 1 لاکھ روپے کے گرم کپڑے ، غریب اور نادار مستحق افرادمیں 30 لاکھ روپے کا راشن ، عید قربان پر 500 سے زائد مستحق افراد میں 13 لاکھ مالیت کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ مستحق اور غربت کے ستائے گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کا 7 لاکھ مالیتی سامان جہیز ، سیلاب زدہ علاقوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے خیمے، ادویات اور راشن تقسیم کیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن بھکر انسانی جانوں کو بچانے اور انہیں طبی سہولیات فراہم میں بھی پیش پیش ہے۔ ڈی ایچ کیو کے سامنے، رمضان پلازہ کے بعد اب شہر کے عین وسط میونسپل کمیٹی پلازہ میں بھی لیب لیبارٹری قائم کردی ہے۔ جہاں ہر خاص و عام کو معقول فیس پر بلڈ ٹیسٹنگ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ لیب فیس انتہائی کم اور معمولی ہیں جو ہر شہری کی برداشت کرنے کی سکت رکھتا ہے۔

ملک میں جاری مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لاکھوں نوجواں فاقوں پر مجبور ہیں۔ ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن بھکر نوجوانوں کے لیے "حبس موسم میں ہوا کی تقسیم" کا کام کررہی ہے۔ ضلع کے 6 مستحق بے روزگار افراد کوروزگار کے لیے بلاسود قرض حسنہ کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے۔

الخدمت فاونڈیشن بھکر کے زیرکفالت یتیم بچوں کی سالانہ ہیلتھ سکریننگ بھی کی جاتی ہے۔ امسال ڈاکٹر رومیل راؤف ملک نے یتیم بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا فریضہ سرانجام دیا۔ یہ نہایت مفید اور کارآمد سرگرمی ہے جسے عوامی سطح پر بہت پذیرائی مل رہی ہے اور الخدمت فاؤنڈیشن پر عوام کا اعتماد پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔

ہر سال کی طرح امسال رمضان المبارک میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن بھکر کی طرف سے "افطار ڈنر" کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہر سال رمضان المبارک میں کفالت یتامیٰ کے حوالے سے یہ تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں مخیر حضرات دامے ، درمے، سخنے اپنی معاونت کا یقین دلاتے ہیں۔ مگر اب کی بار افطار ڈنر میں مخیر حضرات نے جس فراخ دلی اور جذبہ انسانی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین تھا۔ درجنوں شرکاء نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے ہزاروں روپے الخدمت کو ڈونیٹ کرکے اُس پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن ضلع بھکر کے سرپرست سید افتخار حسین شاہ اور صدر پروفیسر ملک خضر حیات چھینہ نےافطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بھکر کی کارکردگی اور خصوصاً غزہ فلسطین کے حوالے سے بھجوائی گئی امداد کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن بلا رنگ ونسل، بلا تفریق خدمت دیانت کے اصول اپناتے ہوے خدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔الخدمت مخیر حضرات کے تعاون سے 145 مستحق طلباء و طالبات جووالد ، والدہ کے دست شفقت (سایہ) سے محروم ہیں ان کی تمام تر کفالت پر ماہانہ 5500 روپے فی کس اخراجات برداشت کررہی ہے۔

واجد نواز ڈھول
About the Author: واجد نواز ڈھول Read More Articles by واجد نواز ڈھول : 61 Articles with 92461 views i like those who love humanity.. View More