شعیب ملک ہنی مون منا رہے ہیں تو آپ بھی دوسری شادی کرلیں نبیل ظفر کے بعد مداحوں نے بھی ثانیہ مرزا کو دوبارہ شادی کا مشورہ دے ڈالا

image

"کسی بھی عورت کی طلاق ہوجائے تو انہیں سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے خدا کی پسندیدہ کام نکاح کرلینا چاہیے۔ایسا نہیں ہے کہ ایک شخص چلا گیا تو دنیا ختم ہوگئی. ویسے تو ہر انسان اپنے لیے خود ہی کافی ہے لیکن قدرت کا نظام یہی ہے کہ انسانوں کو خاندان بنانے کے لیے ایک دوسرے سے منسلک ہوجانا چاہیے۔ طلاق کےبعد دوبارہ نکاح کر لینا چاہیے"

یہ کہنا ہے سینیئر اداکار نبیل ظفر کا جنھوں نے ایک مزاحیہ شو کے سیگمنٹ کے دوران بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دوسری شادی کا مشورہ دے ڈالا.

دوسری جانب ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک اپنی نئی نویلی بیوی اور اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ ہنی مون کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کررہے ہیں.

شعیب ملک کی تصاویر دیکھ کر مداح بھی ثانیہ مرزا کو اکیلے رہنے کے بجائے نبیل ظفر کی طرح دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں.

You May Also Like :
مزید