صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے گھر میانوالی جاکر فاتحہ خوانی کی

image

میانوالی۔18مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ژوب میں شہید ہونے والے میجر بابر خان کے گھر میانوالی جاکر فاتحہ خوانی کی۔

ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے

، قوم اُنہیں سلام پیش کرتی ہے۔صدر مملکت نے شہید کی وطن عزیز کیلئے خدمات ، فرض سے لگن اور جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔صدر مملکت نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.